ڈاکوؤں نے بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل

Updates

6/recent/ticker-posts

ڈاکوؤں نے بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل

 راولپنڈی: تھانہ سول لائن کے علاقہ گلستان کالونی میں بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ 

مسلح موٹر سائیکل سوار خواتین سے نقدی موبائل فون اور زیورات چھین لے گیے جس کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں مسلح موٹر سائیکل سوار کو خواتین کے ساتھ ڈکیتی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق وقوعہ کی جگہ سے سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے نامعلوم ملزم کو ٹریس کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنز میں خاتون کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

The post ڈاکوؤں نے بیوٹی پارلر سے نکلنے والی خواتین کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1P8TJgL

Post a Comment

0 Comments